20 اگست 2011 - 19:30

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر انقلابیوں نےاپنے حملے شروع کردیئے ہیں اورانھوں نےعوام کو مفت پیٹرول فراہم کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

ابنا: الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر انقلابیوں نےاپنے حملے شروع کردیئے ہیں اورانھوں نےعوام کو مفت پیٹرول فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ادھرلیبیا کے رہنما معمر قذافی نے فرانس پرالزام لگایا ہے کہ وہ لیبیاکاتیل چوری کرناچاہتاہے۔ہفتے کے روزحکومت مخالف قبائلیوں کے ایک چھوٹے گروپ نے، طرابلس پر حملہ کردیا،سرکاری ٹی وی پر صدر قذافی کے ترجمان موسیٰ ابراہیم نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آوروں کو ماربھگادیا گیاہے۔ لیبیا میں انقلابیوں نے اپنے زیرقبضہ علاقے زاویہ میں عوام کے لیے پیٹرول مفت کردیا ،جس کے بعد پیٹرول پمپ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،کرنل معمرقذافی کی سرکاری فوج سے لڑنے والے باغیوں کا زاویہ شہر پر مکمل کنٹرول ہے،جہاں انھوں نے عوام کے لیے پیٹرول فری کردیا ہے،انقلابیوں کا کہنا ہے کہ اقتدار پر قابض قذافی نے عوام کوپیٹرول کی فراہمی بند کررکھی تھی لیکن اب لوگوں کو پیٹرول فری ملے گا۔
............

/169